دھرنے قائدین و شرکاء کے خلاف طاقت کااستعمال قابل مذمت ہے،سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،نائب امیر لیاقت بلوچ،صوبائی امیرمولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادرکے نہتے عوام کا جائز مطالبات کیلئے پرامن دھرنے کے دوماہ ہوگئے مگر صوبائی ووفاقی حکومت انتہائی درجے کی غفلت وکوتاہی کا مرتکب ہوئی ہے جو نہ مذاکرات کرتے ہیں نہ ان کو عوام کی مشکلات وپریشانیوں کی فکرہے پرامن عوامی احتجاج وعوامی مفادات کو اس طرح یکسر نظراندازکرنا قابل مذمت ہے گوادرحق دوتحریک کا دھرنا جمہوری، مطالبات حقیقی اجتماعی اور ان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ۔دھرنے قائدین مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،حسین واڈیلا ودیگرقائدین اوردھرنے شرکاء کے خلاف طاقت کااستعمال ،زودوکوب ،تشددگرفتاریاں املاک کو نقصان قابل مذمت ،حکومتی غفلت وناکامی ہے حکومت حسین واڈیلا ودیگر کو فوری رہا کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے دھرنا مطالبات کوتسلیم مسائل سنجیدگی سے حل کریں جماعت اسلامی حق دو تحریک گوادر دھرنے کے مطالبات کی بھر پورحمایت کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال ،تشدد،گرفتاری کے حوالے سے رابطہ کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہاکہ گوادر میں ایک سال قبل دھرناہوامگر حکومت نے وعدوں کی خلاف ورزی کی جس کی و جہ سے اب گوادر کے عوام وحق دوتحریک دوبارہ دھرنادینے پر مجبور ہوئے اب بھی گوادر دھرنے سے وفاقی وصوبائی حکومت مذاکرات بامقصد بااختیار لوگوں سے بات چیت ہی مسائل کاحل ہے بدقسمتی سے وفاقی وصوبائی حکومتیں اقتدار وکرسی بچانے ،مراعات ومفادات کے حصول میں مصروف ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ۔ اسمبلیوں میں گوادر دھرنے کے حوالے سے بات ہورہی ہے نہ قومی جماعتیں اور قومی میڈیا اس اہم تر احتجاج ،مسائل کواہمیت دے رہی اس وجہ سے مذاکرات وبات چیت کے بجائے طاقت کا استعمال،تشددوگرفتاریوں کو ضروری سمجھا گیا ہے جس کی وجہ سے دھرناطویل تر ہوتاگیا ہے اگر حکمرانوں نے طاقت کا استعمال،تشددوگرفتاریوں کاراستہ اختیار کیا تو حالات خراب ہوں گے پھر ہر قسم کی ذمہ داری صوائی ووفاقی حکومت اور انتظامیہ پر عائدہوگی اورصوبہ بھر میں بھر پوراحتجاج ودھرنے دیے جائیں گے جماعت اسلامی اہل گوادر وحق دو تحریک کیساتھ ہے اور احتجاج کووسعت دیں گے