چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید

چمن( صبا ح نیوز) بلوچستان کے چمن علاقے میںکالج روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ضلع چمن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز کے اہلکار کو شہید کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کالج روڈ پر پیش آیا، جب کہ لیویزاہلکار ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھا،

مسلح افراد نے اہلکار پر فائرنگ کردی، اور اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔