پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے شگئی میں ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ ہوئی ، تاہم ڈپٹی سپیکر حملے میں محفوظ رہے ۔
ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ڈپٹی سپیکر پشاور کے علاقے شگئی میں موجود تھے جہاں کمپائونڈ میں پروگرام جاری تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔