اسلام آباد(صباح نیوز)خاتون جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ جس کے بعد سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد جلسے میں خاتون جج زیباچوہدری کو دھمکی دی تھی۔جس کے بعد ان کے خلاف مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات حذف ہونے پر کیس سیشن کورٹ بھیجا گیا تھا۔