بلوچستان ہائیکورٹ کا شہباز گل پر 28نومبرکودرج مقدمہ ختم کرنے کا حکم


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالحمید بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازشبیر گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں28نومبرکودرج ہونے والا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان قراردے چکی ہے کہ ایک واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہوسکتیں۔

جسٹس عبدالحمید بلوچ کا کہنا تھا کہ مقدمات عدالت اورقانون کے ساتھ مذاق ہے۔ شہبازگل کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ جو دفعات اعظم خان سواتی کے کیس میں لگائی گئیں وہی شہبازگل کے کیس میں بھی لگائی گئی ہیں۔

عدالت نے پولیس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہ آپ نے کیوں مقدمات درج کئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ واقعہ راولپنڈی میں پیش آیاہے اور مقدمہ بلوچستان میں درج کیا گیا ۔