برمنگھم(صباح نیوز)سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا ہے جس ملک اور معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں امن نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ اللہ نے انسانوں کو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ اپنی مرضی کا قانون بنا کر اپنے مفادات کے لیے دنیا کے مالک بن جائیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جو اللہ کے نام پر بنایا گیا تھا آج اللہ کے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی عوام سز ابھگت رہے ہیں ملک میں عدم انصاف کی وجہ سے ہر طرف افراتفری اور ملک بحرانوں کا شکار ہے عدالتوں میں انصاف نہ ہونے کی وجہ سے لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں مگر انصاف کے اداروں میں وہی کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں جو لوٹ مار کر رہے ہیں پورا نظام چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے سیالکوٹ جس درندگی کا مظاہرہ کیا گیا پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے اس میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان، علامہ اقبال اور سید مودودی کا تصور پاکستان کہیں نظر نہیں آتا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی اسلام اور جمہوریت نظر نہیں آتی ملک پر غیر جمہوری لوگ مسلط ہیں جو جتنا بڑا اور طاقتور ہے وہ اتنا ظالم بھی ہے مٹھی بھر عناصر نے عوام کو غلام بنا رکھا ہے پاکستان کو ایک ایسی اسلامی جمہوری قیادت کی ضرورت ہے جو ملک اور قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکے انصاف امیر غریب، مالمان غیر مسلم سب کے لیے برابر ہو۔
محمد غالب نے کہا کہ ملک کو قوم پرستی، فرقہ پرست، اور موروثی سیاست اور کرپشن نے برباد کیا ہے اللہ تعلیٰ نے تمام قدرتی وسائل سے ملک کو مالا مال کر رکھا ہے مگر بانی پاکستان کی وفات کے بعد صاف اور شفاف قیادت کا فقدان ہے ملک کی سیاست، مشعیت پر جاگیرداروں وڈیروں اور ڈکٹیٹروں کا تسلط ہے ملک کی ستر فیصد آبادی تعلیم سے محروم ہے اور جو زیادہ تعلیم یافتہ طبقہ ہر ادارے اور محکمے میں عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار کرپشن کا بازر گرم رکھا ہے کسی کو کوئی تحفظ نہیںکہیں کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے۔