خضدار بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی، پولیس

کوئٹہ(صباح نیوز) بیلہ منی بس اسٹاپ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پٹھنے سے ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کے عملے نے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کررہی ہے۔