اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو احمقانہ رویہ فوری ترک کرنا چاہیے۔
شیریں مزاری نے سوشل میڈیا اکانٹ پر لکھا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے اپنے اقدامات سے استعفوں کی منظوری واضح ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اسپیکر نے جن 11 اراکین کے استعفے منظور کیے وہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے کبھی نہیں گئے۔شیریں مزاری نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو 11 اپریل کے بعد سے کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔