سیلاب متاثرین کاسامان لوٹنایا سیلاب کیلئے آئے امدادمیں بدعنوانی کرنا حکمرانوں کوزیب نہیں دیتا، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سیلاب متاثرین کاسامان لوٹنایا سیلاب کیلئے آئے امدادمیں بدعنوانی کرنا حکمرانوں کوزیب نہیں دیتا دنیا وآخرت کا سوداکرکے عوام کو لوٹنامنافع نہیں مستقل نقصان کا سوداہے حکومت عوام کو سخت سردموسم میں گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔قلت آب اور شہریوں کو ٹینکر مافیاکے حوالے کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں کوئٹہ کے شہری حکومتی نااہلی کا شکار منتخب نمائندے غافل اورمنظرسے غائب ہوگیے ہیں ۔پی ٹی آئی وپی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے کو گالیاں دینے کے بجائے عوام کی خدمت کریں ملک کو مسائل ومشکلات سے نکالیں بدعنوانی کو ختم کریں ۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ عوام روزبروزپریشان ،ملک قرضوں میں ڈوب رہاہے بدعنوانی میں روزافزوں اضافہ ہورہاہے ہر طرف لوٹ مار ،غفلت کوتاہی وبدعنوانی جاری کوئی پوچھنے والا نہیں جو جتنا لوٹ مار کر سکتاہے کر رہا ہے احتساب کے ادارے حکمرانوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں بلوچستان کو بھی بدعنوان عناصر نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔حکومتی اہلکار،حکومت وادارے سب کے سب لوٹ مار میں مصروف ہیں ملک کو تباہی وبربادی تک پہنچادیا گیا ہے جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں مصروف ہے اگر بدعنوانی وشاہ خرچیاں اورسود ختم ہوجائے توپاکستان جلد معاشی طور پر مضبوط ہوگا لیکن حکمرانوں کی بدعنوانی میں فائدہ ہے اس وجہ سے بدعنوانی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔

حکومت نے دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کے نام پر امدادجمع کی لیکن متاثرین تاحال حکومتی امدادکے منتظرہے ریلیف ورک کو تجارت وذاتی فائدے کیلئے استعمال کرنے والے خسارے کا سوداکر رہے ہیں ۔ حکومتی غفلت ،بدعنوانی ،بے حسی ناکامی کی وجہ سے خوردنی اشیاء ،ایل پی جی ،گوشت،سبزیاں سمیت ہر چیزمہنگی کر دی گئی ہیں ۔غریب عوام کیلئے علاج وتعلیم تودورکی بات انہیں دوقت کاکھانا میسر نہیں ۔حکومتی غفلت بدعنوانی کی وجہ سے ہر طرف بے حسی بدعنوانی ،ناکامی ،ناامیدی کا دوردورہے ۔خودساختہ مہنگائی میں کمی کے حوالے سے حکام بالا کے اعلانات کے بجائے عملی کام کیے جائیں ۔ لگتاحکومت نہیں چاہتی کے عوامی مسائل میں کمی آجائے حکومتی کارکردگی بیانات وبدعنوانی تک محدود ہے ۔ صوبائی حکومت بدعنوانی روکھنے ،عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہوئے ہیں