اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج کل عمران خان دعویٰ کر رہے ہیںکہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومتیں کرپشن اسکینڈلز کے زد میں رہی۔ عمران خان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں23 نمبر اوپر چلا گیا پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے۔
ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن اسکینڈلز کی تویل فہرست موجود ہے۔ یہ خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے۔ سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کہ بعد ایک بار پھر اپنے کرپشن کے کھوکھلے بیانیہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کو منت سماجت کر رہے ہیں۔ ان کو اپنے ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہی، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل دا پر لگایا ہوا ہے۔