نااہلوں کی وجہ سے زرعی ملک آئی ایم ایف وورلڈ بنک اور دنیا بھر کے مقروض ہوگیا، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت فوجی آمروں نے ملک کی معیشت تباہ کر کے مالیاتی اداروں کے پاس گروہ رکھ دیا آج انہی نااہلوں کی وجہ سے زرعی ملک آئی ایم ایف وورلڈ بنک اور دنیا بھر کے مقروض ہوگیا یہ سب حکمرانوں کی لوٹ مار شاہ خرچیوں کی وجہ سے ہے ملک کو دیانت دار لوگ بچاسکتے ہیں آج بھی پی ڈی ایم وپی ٹی آئی چودہ جماعتیں اقتدارمیں ہے مگر عوامی مسائل حل ہوئے قرض کم ہوا اسلام نظام نافذ ہے نہ عوامی مسائل ومشکلات میں کمی آئی ہے سب جماعتیں ناکام اور ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں جماعت اسلامی ہی قوم کومشکلات کے گرداب سے نکال سکتی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل اورپاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو افہام و تفہیم کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔ عوام کو درپیش مسائل دن بدن بڑھتے چلے جارہے ہیں مسائل کا دیانت دار قیادت اور اسلامی نظام ہے ۔ بلوچستان کے عوام پریشان،منتخب نمائندے غافل ہیں خوردنی اشیائ،پٹرولیم ، بجلی اورگیس کی قیمتوںمیں ہوشر با اضافہ کرکے حکمرانوں نے مظالم کی انتہا کردی ہے۔غریب عوام ،کم آمدنی والے ،دیہاڑی دارطبقہ پریشان اور کھانے کو ترس رہے ہیں علاج وتعلیم تو دوانہیں دووقت کاکھانا میسر نہیں ۔ ملک میں جو بھی بر سر اقتدار آیا ہے اس نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے ہی لوٹا ہے۔ان لوگوں سے خیر خواہی کی کوئی امید باقی نہیں رہی۔ پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی قیادت کے پاس بھی کوئی متبادل ایجنڈا نہیں ہے ملک میں بے روزگاری ، سیاسی عدم استحکام ،معیشت کی تباہی کے ذمہ دارپی ڈی ایم ،پی ٹی آئی اورفوجی آمر ہیں ۔نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک بھاری قرضوں میں ڈھوب گیا،بدعنوانی عروج پر ہیں ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔

ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے ،جبکہ محض دکھاوے اور ڈنگ ٹپائو اقدامات کے سوا کچھ نہیں ہو رہا سرکاری اداروں کی نجکاری کی خواہش رکھنے والے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی اور روزگار سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر حکمران ادارے ٹھیک نہیں کرسکتے ، اداروں سے کرپشن کا قلع قمع نہیں کرسکتے اور ان کو منافع بخش نہیں بناسکتے تو ان نا اہلوں سے ملک چلانے کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟۔ سودی معاشی نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ سودی نظام تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے قوم نے قومی لسانی ودیگرپارٹیوں کو ووٹ دے کر دیکھ لیا کہ ان پارٹیوں نے عوام کے اعتماد کو دھوکا دیا اور ان کے کالے کرتوتوں سے آج پاکستان کرپشن کی دلدل قرضوں کی لعنت ،غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری ،بد امنی میں گھراہوا ہے بلوچستان حکومت واپوزیشن میں شامل پارٹیاں بلوچستان کی تباہی وبربادی ،بے روزگاری اوربدعنوانی میں برابرکے شریک ہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی قوم کی خیر خواہ دیانت پارٹی ہے انشاء اللہ قوم نے ساتھ دیا تو ترقی وخوشحالی کااسلامی سفر شروع ہوگا اور اسلامی نظام نافذ کرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے