اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم میاںمحمد شہباز شریف نے عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ کو معاون خصوصی براے داخلہ و قانونی امور مقرر کردیا۔ عطا ء اللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے عطا ء اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کو16اگست 2022کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا اورانہیں معاون خصوصی برائے انسداد منشیات مقررکیا گیا تھا۔
عطاء اللہ تارڑ کا عہد ہ وفاقی وزیر کے برابر تھا تاہم اب وزیر اعظم شہبازشریف نے عطاء اللہ تارڑ کا محکمہ تبدیل کرتے ہوئے انہیںمعاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقررکردیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گااوران کی تعیناتی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔ اس حوالہ سے وزیر اعظم کی اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید کی جانب سے جمعہ کے روزباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔