حکومت نے مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر30 روپے کر دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ پیٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16 روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔