وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر مقام کی ملاقات کی


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم براے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور سیاسی اموراور(ن)لیگ خیبر پختونخوا کے صدرانجینئر امیر مقام نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔