اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ پھر موخر


اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔