کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پاک افغان بارڈرزکی حالات خرانے والے دونوں ملکوں کے عوام کے دشمن ہیں سرحدی علاقوں کے شہریوں پرگولہ باری سے دونوں ممالک کے درمیان نفرتیں بڑھ رہی ہے پاک افغان حکام بات چیت سے مسائل کو حل اور کشیدگی ختم کریں ۔جھوٹازہریلاپروپیگنڈہ ،جھو ٹے بیانات ،کشیدگی ونفرتوں اورگولہ باری میں اضافہ کر رہاہے ۔دونوں برادر اسلامی ممالک کے بارڈرزپر سیکورٹی فورسزکے غلط رویوں کی وجہ سے بھی بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔جائز سفر،جائز قانونی تجارت میں بلاجوازرکاوٹیں ،بھتہ ،رشوت اور تکالیف وتضہیک سے دوطرفہ مسائل ونفرتوں میں اضافہ ہورہاہے جو کسی کے مفاد میں نہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان نفرتوں تعصب کے خاتمے اور خوشگوار تعلقات مستحق بنانے ،دلوں کو جوڑنے اور بھائی چارے کی فضابنانے کی ضرورت ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے وسائل ومعیشت کو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے اسٹبلشمنٹ کیساتھ ملکر تباہ کر دیا ہے ان کی لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان ڈیپالٹ ہونے کے قریب ہوگیا ہے پاکستان کو سری لنکابنانے والوں کے خلاف قوم ملکر متحد ہوجائے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے تیرہ جماعتوں نے ملک پر باربارحکمرانی کی مگر عوام کو حقوق میسر ہوئے قرضوں میں کمی آئی نہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں میں کمی ۔ہر طرف شاہ خرچی لوٹ مار بدعنوانی اور وسائل ہڑپ کیے جارہے ہیں لٹیروں ،ظالموں اور عوام کو باربار دھوکہ دینے والوں کے خلاف قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اقتدارمیں آنے کیلئے عوام کو بار بار دھوکہ دیا گیا ہے جماعت اسلامی نے جب بھی کامیابی حاصل کی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے دیانت دار ی سے خدمات کے ریکارڈ قائم کیے بدعنوانی سے دور رہ کر ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے
جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو مسائل کے گرداب ودلد ل سے نجات دلاسکتی ہے سیلاب بارش زلزلہ یائی اورآفت عوام کے درمیان صرف جماعت اسلامی موجودہوتی ہے اسلام وقومیت کے نام پر سیاست کرنے والے کیوں مصیبت وپریشانی میں غائب رہتے ہیں عوام کے دکھ دردومسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبرکے خلاف عوام کو بیدار کر رہے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ان ظالموں سے عوام کو نجات دلائیگی ۔ قوم نے قومی لسانی ودیگرپارٹیوں کو ووٹ دے کر دیکھ لیا کہ ان پارٹیوں نے عوام کے اعتماد کو دھوکا دیا اور ان کے کالے کرتوتوں سے آج پاکستان کرپشن کی دلدل قرضوں کی لعنت ،غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری ،بد امنی میں گھراہوا ہے بلوچستان حکومت واپوزیشن میں شامل پارٹیاں بلوچستان کی تباہی وبربادی ،بے روزگاری اوربدعنوانی میں برابرکے شریک ہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی قوم کی خیر خواہ دیانت پارٹی ہے انشاء اللہ قوم نے ساتھ دیا تو ترقی وخوشحالی کااسلامی سفر شروع ہوگا اور اسلامی نظام نافذ کرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے