بلوچستان: مخصوص بلدیاتی نشستوں پر 18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب


کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر چناؤ کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی، 18 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پی ٹی آئی نے حاصل کرلیں۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین، کسان اور اقلیت کی 18 مخصوص نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں، گوادر حق دو تحریک اور نوری پینل بھی 10، 10 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔بلوچستان کے 32 اضلاف کی مخصوص نشستوں میں بی اے پی 9 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ چوتھے، پشتونخوامیپ اور بی این پی 5، 5 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، پیپلزپارٹی، سنجرانی پینل، گیلو پینل، الفتح پینل نے 4 چار اور ہمدرد پینل، نیشنل پارٹی، جے یو آئی الخالد پینل نے 3 تین نشستیں حاصل کر لیں۔

دیگر جماعتوں میں جماعت اسلامی، ہندو پنچایت، چاغی پینل، اے این پی بالترتیب دو دو نشستیں اپنے نام کرسکیں، چمن سے تعلق رکھنے والے پینل اولس تحریک نے اب تک ایک مخصوص نشست حاصل کی ہے ۔۔