کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب قوانین کو تبدیل کرکے بڑے چوروں کو آزادکرنا ملک وقوم کیساتھ زیادتی ہے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے حکمرانوں واسٹبلشمنٹ نے قوم کی گردنوں میں آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی زنجیریں پہنا دی ہیں ریکوڈک ،سیندک اور سی پیک کے ثمرات بلوچستان کو نہیں دیے جارہے ۔بلوچستان کے عوام کو ثمرات سے محروم کرکے ریکوڈک قانون بنانے میں حکومت واپوزیشن ایک ہے ۔حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کیلئے دنیابھر سے امداد جمع کیے لیکن متاثرین پر خرچ نہیں کیے جارہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے سلگتے اجتماعی مسائل وپریشانیوں سے سابقہ وموجودہ حکمرانوں نے چشم پوشی کر رہے ہیں ۔حکمران قوم سے مخلص نہیں جس کی وجہ سے قرضوں ،مہنگائی بے روزگاری اورمسائل ومشکلات میں اضافہ ہورہا ہے بدعنوانی کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔حکمران اہل بلوچستان کو بلاتعطل گیس وبجلی اورپینے کے صاف پانی فراہم کریں ۔موجودہ وسابقہ حکمرانوں اوراسٹبلشمنٹ نے قومی خزانہ لوٹ لیاپھر باربار نیب ترامیم میں کرکے این آراولیکر کیسز ختم اور قرضے معاف کیے جارہے ہیں ۔حکمرانوں وبااختیارطبقات نے اہل بلوچستان کیلئے موٹروے کو کیوں شجر ممنوعہ بنادیا بلوچستان کے عوام وٹرانسپورٹرزوشہریوں کا جدید ٹرانسپورٹ پر حق کیوں نہیں ۔ہمارے کیلئے کیوں میٹروبس،ریلوے ،موٹروے کی جدیدسہولیات کیوں نہیں ۔
بلوچستان میں بڑے برے تعلیمی ادارے کیوں نہیں بنائے جارہے صحت کی سہولیات عوام کو کیوںنہیں دیے جارہے یہ سب حکمران وبااختیارطبقات ،مقتدرقوتیں آپس میں ملے ہوئے ہیں ذاتی مفادات ،لوٹ مار ،بدعنوانی ،کیسزختم کرنے ،اپنی اپنی مفادات کیلئے قانونی ترامیم میں سب متحد ویکجا اور ایک ہے بہت عرصے سے اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ،بلوچستان میں بھی بدعنوانی عروج پر لوٹ مار میں حکومت واپوزیشن برابرکے شریک ہیں ۔جماعت اسلامی ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی حکومتی لوٹ مار وبدعنوانی حکومتی بے حسی غفلت وکوتاہی کے خلاف آوازبلند کرتی رہیگی عوام بہترمستقبل ،وسائل کی منصفانہ تقسیم،دیانت داری وایمانداری اورترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی اسلامی نظام نافذ کرکے عوام کو ترقی وخوشحالی کی سفرپر ہموارکریگی