اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر براے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وفاقی حکومت کے کسان پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔