ارشد شریف کیس میں پیش رفت،کینیا حکومت کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو تعاون کی یقین دہانی


اسلام آباد(صباح نیوز)صحافی ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کینیا کی حکومت نے پاکستان کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے کینیا کے ویزے حاصل کرلیے ہیں،

ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اویس احمد کی سربراہی میں ٹیم اسی ہفتے نیروبی روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم پاکستانی مشن کے ذریعے کینین حکام سے رابطے میں ہے، تحقیقاتی ٹیم قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد، خرم احمد اور نیروبی پولیس چیف سے نئے شواہد حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ پاکستان نیروبی مشن تحقیقاتی ٹیم کو بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔