اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 دسمبر کی کاز لسٹ میں کیس شامل کرلیا،عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کررکھاہے ۔
درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔