بلاول بھٹو رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے،جی77 اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے اور گروپ 77 (جی-77) کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بدھ کی رات امریکا روانگی کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔  وزیر خارجہ 15 اور 16 دسمبر کو گروپ77  کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

خیال رہے کہ گروپ 77 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ہے جس کے 134 ممالک ممبر ہیں، اس وقت گروپ 77 کی سربراہی پاکستان کے پاس ہے۔