خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بِل منظور


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بِل اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔

سرکاری ہیلی کاپٹر سے متعلق بل صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے اسمبلی میں پیش کیا، بل کے متن کے مطابق 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹر کے استعمال کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔

بل کی منظوری کے خلاف اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف جب کہ حزب اختلاف کی جانب سے این آر او کے نعرے لگائے گئے ۔۔