فیفا کپ، عمران خان کی مراکش ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچے پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان نے مراکش کی ٹیم کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار ایک عرب افریقی مسلم ملک کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مراکش کی ٹیم کے لیے سیمی فائنل اور آگے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔