مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق انسانی آزادی کے لئے پہلا قدم ہے ،شہید قاد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ،

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے انسانی حقوق کی بحالی کیلئے کئی دہائیاں جدوجہد کی ، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا،

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے ،آصف علی زرداری  نے کہا کہ  پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی فراہمی کی وکالت کرتی رہے گی۔