اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردا ری نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو فخر ہے تاریخی ایونٹ پر پاکستانی سیکیورٹی فورسیز ،پروفیشنلز اور مزدور بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردا ری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کا بے حد مشکور ہوں ۔ پورے پاکستان کو فخر ہے کے قطر میں اس تاریخی ایونٹ پر پاکستانی سیکیورٹی فورسیز اور پروفیشنل اور مزدور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ قطر نے تاریخ رقم کی ہے جس پر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے صدر فیفا سے لیاری میں موجود فٹبال کے کھلاڑیوں کی صلاحیت لئے بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کرکے خوشی ہوئی ۔ کمیونٹی کو معیاری سفارتی سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ پاک قطر تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مزید محبت جاری رکھی جائے گی ۔
بلاول بھٹو ذرداری نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ قطر سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں کی سطح پر لیجانے کیلئے ہرعزم ہے۔