کوئٹہ(صبا ح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ لسانیت وفرقہ واریت سے پاک دینی جمہوری منظم پارٹی جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی نے ہر مصیبت میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کی خدمت کی جماعت اسلامی کے کسی کارکن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔موروثیت نے پارٹیوں کو پراپرٹیاں بنادیے ہیں بلوچستان کے مسائل ومشکلات کے ذمہ دارگزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدارمیں شامل پارٹیاں بھی ہیںبدعنوانی کی وجہ سے ترقی وخوشحالی کے راستے بند ہوگیے جماعت اسلامی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے ۔آج پشین میں سینکڑوں لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ میں سیکولر طبقات کی سازشوں کو ناکام بنانے ،آئین کے اسلامی دفعات کوبچانے ،سودی معیشت سے قوم کو بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ ،عدالت اور عوام ہر جگہ نفاذ اسلام کی جدوجہد کی ۔سیکولر طبقات کو شعائر اسلام ،ختم نبوت قانون میں تبدیلی نہیں کرنے دیں گے ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اسلامی نظام کاقیام ، عوام خوشحال ،مسائل حل اورترقی وخوشحالی کاسفر شروع ہوجائے ۔قومی پارٹیوں ،قومی میڈیا اور بااختیارطبقات نے بلوچستان کے عوام کو ان کے حال پرچھوڑدیا۔جماعت اسلامی عوام کیساتھ ملکر ملک میں باطل نظام ختم کرکے اسلامی نظام کو حقیقی طور پر قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
عدالت ،سیاست ،تعلیم ،معیشت اسلامی ہوگا تو پاکستان بھی حقیقی طور پرخوشحال بنے گا حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیاسابقہ وموجودہ حکومتیں سب ایک دوسرے کی مددگار وآلہ کارہیں حکومتیں بدل رہی ہے لیکن نظام وہی عوام کی حالت وہی وپریشان کن رہتا ہے جب تک نظام تبدیل نہیں ہوگا دیانت دار دین دار لوگ سامنے نہیں آئیں گے اس وقت تک حقیقی اسلامی تبدیلی ممکن نہیں نہ تبدیلی کے حقیقی ثمرات عوام کو ملیں گے الحمداللہ جماعت اسلامی کے لوگ بہترین تربیت کی بناء پر ہر قسم کی بدعنوانی ،لوٹ مار سے پاک ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تو حقیقی تبدیلی آئیگی عوام نام نہادپارٹیوں کے بجائے عوام کے دکھ دردرکھنے والی دیانت دار دین دار اسلامی پارٹی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں