کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جمعرات کوتاج لالہ اسٹیڈیم پشین بازارمیں شمولیتی جلسہ پشین کی سیاست تبدیل کرنے کی نوید ثابت ہوگا پشین کو سیاسی جماعتوں نے ترقی وخوشحالی کے حوالے سے یکسر نظراندازکر دیا ،انشاء اللہ جماعت اسلامی پشین سمیت بلوچستان بھر کی پسماندگی غربت وبے روزگاری کو ختم کریگی جماعت اسلامی میں جو ق درجوق شمولیت خوش آئند ہے عوام نے سب کو آزما لیا مسائل میں کمی ہوئی نہ قوم ملت کو حقوق ملے اور نہ ہی اسلامی نظام کی راہ ہموار ہوئی جماعت اسلامی نے سودی معیشت کے خاتمے کیلئے عدالت وحکومت اورعوام میں بھر پور آوازبلند کیا آئندہ بھی ہم اسلامی نظام کے قیام اور مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے ہر فورم ہر آوازبلند کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ پشین کے دوران مرکز اسلامی پشین میں صحافیوں سے گفتگواورذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،امیر ضلع پشین ظہوراحمدکاکڑ،جنرل سیکرٹری صابرصالح پانیزئی ودیگر ذمہ داران وکارکنان موجود تھے۔ قبل ازیں انہوں نے تاج لالہ فٹبال اسٹیڈیم پشین کا دورہ کیا
انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام نے قوم ومذہب کے نام پر سب کو آزمالیا مگر مسائل مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے جب تک دیانت داردین دار لوگ سامنے نہیں آئیں گے قوم کے وسائل چند خاندان پر خرچ ہوگی بدعنوانی ناانصافی کے ذریعے قومی وسائل چندخاندان پر خرچ ہوں گے جماعت اسلامی جب بھی اقتدارمیں آئی عوام کی تاریخی خدمات سرانجام دیے بہترین دینی تربیت کی وجہ سے جماعت اسلامی کے لوگ بدعنوانی سے کوسوں دور ہے۔کونسلر سطح پر اگر دیانت دار لوگ آئیں گے تو مسائل حل کرنے کی راہ ہموار ہوگی ۔ جماعت اسلامی سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں عوام سمجھ گیے ہیں کہ حقیقی خدمت گار ، لوٹ مار کے خاتمے ،مسائل کو حل کرنے والے جماعت اسلامی کے لوگ ہیں جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد ، غلط بے بنیاد جھوٹے پروپیگنڈے وجھوٹے فتویٰ لگانے والے ناکام ہوں گے ۔جماعت اسلامی موروثیت،فرقہ واریت لسانیت ،بدعنوانی سے پاک ملک گیر منظم دیانت دار دینی سیاسی پارٹی ہے انشاء اللہ عوام کو جماعت اسلامی مسائل سے نکالیں گی ۔
حکمرانوں کی بے حسی غفلت وکوتاہی اوربدعنوانی کی وجہ سے کوئٹہ پشین ودیگر بڑے اضلاع مسائل کے گڑھ بن گے ہیں معیاری تعلیم وبہترین علاج کا کوئی مرکز نہیں صوبائی دارالحکومت کے باوجود کوئٹہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی میگاعوامی پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا منتخب نمائندے ،مقتدرقوتیں اور سیاسی پارٹیاں بھی خاموش ہیں جماعت اسلامی اس ظلم وجبر ناانصافی وغفلت کے خلاف ہر فورم پر آوازاٹھارہی ہے عوا م مسائل کے حل ،لٹیروں کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل ،بدعنوان ناکام اور قوم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیں