ملکی معیشت کے بدستور بدحال رہنے سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا،مصطفی نواز کھوکھر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟ملکی معیشت کے بدستور بدحال رہنے سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے بدستور بدحال رہنے سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔ انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ڈالر 200 روپے پر آ جائے گا، مہنگائی کم ہو گی اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ صورتِ حال دیکھ کر تو دوست ممالک بھی پریشان ہیں۔