سندھ اپنی عظمت اور آزادی  کیلئے  دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا ،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے ۔

سندھ کے ثقافتی دن کی مناسبت سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبے کے عوام کو خصوصی پیغام دیا ہے۔

سندھی یوم ثقافت کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم سندھ کی شاندارثقافت اور روایات کا جشن مناتے ہیں۔ سندھ صوفیوں اور آزادی کی سرزمین ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ افسوس سندھ زرداری مافیا کے ظلم وستم کا شکار ہے۔ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔