کوئٹہ،سینیٹراعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،پولیس کے حوالے


کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان دینے پر گرفتار پی ٹی آئی رہنماکو کوئٹہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالستارکی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے اعظم سواتی کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالہ کردیا اور انہیں دوبارہ پانچ روز بعد متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اعظم سواتی کو سخت سیکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میںپیش کیا گیا۔ اعظم سواتی کو پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے۔

قاسم سوری نے عدالت سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو 3روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔