کراچی(صبا ح نیوز)سیکریٹری جنرل حلق خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی جنوبی پنجاب کے چار روزہ دورہ پر 5 دسمبر کو رحیم یار خان پہنچیں گی,ڈپٹی سیکریٹریز عطیہ نثار, ڈاکٹر حمیرا طارق, صدر جنوبی پنجاب تسنیم سرور , ممبر مرکزی مجلس شوری رفعیہ فاطمہ ,نائیبین صوبہ شہناز مجید, شازیہ شیر افضل, نوید انور اور شازیہ سیال بھی ان کے ہمراہ ہوں گی, وہ رحیم یار خان میں خواتین ارکان وکارکنان سے خطاب کریں گی اور رپورٹنگ اجلاس میں شرکت کریں گی. دورہ کے اگلے مرحلہ میں دردانہ صدیقی 6 دسمبر کو ضلع بہاولپور جائیں گی جہاں وہ بہاولپور, لودھراں, بہاولنگر اور وہاڑی کا دورہ کریں گی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی .7 اور 8 دسمبر کو دورہ ملتان کے دوران دردانہ صدیقی ملتان, مظفر گڑھ, لیہ, ڈی جی خان اور خانیوال کی اراکین و کارکنان سے خطا ب کریں گی, رپورٹنگ اجلاس میں شرکت کے بعد کمیونٹی سنٹر واپڈا ٹان میں ورکنگ ویمن اور مثر طبقہ سے ملاقات کریں گی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments