راولپنڈی ٹیسٹ، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ریکارڈ بنالیا

راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ سے متعلق 2 نئے ریکارڈز بن گئے ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں سنچریاں سکور کیں۔راولپنڈی میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچری اسکور کیں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ اور زیک کرالی نے سنچریاں سکور کیں۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے 200 سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بھی سکور کی۔راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے 233 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

عبداللہ شفیق اور امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔اس سے قبل 1984 میں محسن حسن اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا تھا۔