چوہدری پرویز الٰہی کی متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر مبارکباد


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر یو اے ای کے صدر، سفیر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، حالیہ سیلاب کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے، متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔