راولپنڈی(صباح نیوز)صدرِ مملکت عارف علوی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ نے اسٹیڈیم آمد پر صدر عارف علوی کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ ثمینہ علوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔