اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات،عہدے کا چارج لینے پرمبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ روز یہاں وزیرعطم آفس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے عہدے کا چارج لینے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔