کراچی(صباح نیوز) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر مزید مہنگا ہوگیا،
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 42509 ہو گیا۔