صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی،جن ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دی گئی ہے.

ان میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں جبکہ جسٹس سمن رفعت امتیاز کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی گئی،صدر مملکت نے ججز کی مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی