فلسطینی باشندوں کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر کہا ہے کہ آج کا دن اسرائیل کے غیرقانونی قبضے اور فلسطینی عوام کے مصائب کو اجاگر کرتا ہے، میں فلسطینی باشندوں کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن غیر قانونی اسرائیلی قبضے، فلسطینیوں کو برداشت کرنے والے انتہائی مصائب کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینیوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔