اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں عمران خان کی جرمانہ کیخلاف اپیل مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے پشاور کے حلقہ این اے 45 میں عمران خان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے اپیل مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر 30 ہزار روپے جرمانہ برقراررکھا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو30ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔