وزیراعظم کا برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی طرف سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد(صباح نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت زدہ انسانیت کے لئے ہمدردی تمام خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر ہے