دوحا(صباح نیوز) فیفا ورلڈکپ کے گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دیدی۔
احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم کوسٹاریکا نے 81 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
جاپان نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، کوسٹاریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کیشر فلر نے گول اسکور کیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دی تھی۔