سوات (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی خیبر پختونخواپروفیسرمحمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ قوم اب جھوٹے نعرے لگانے والوں سے تنگ آ کر صحیح معنوں میں ایماندار اور اہل قیادت کی منتظر ہے جو جماعت اسلامی ہی قوم کو مہیا کرسکتی ہے،ہمارا مقصد اللہ کے کلمہ کو بلند کرنا اور اسلامی نظام کو نافذ کر نا ہی، اس مقصد کی حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی
ان خیالات کااظہار انہوں نے اراکین ملاکنڈ ڈویژن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین عنایت امین، نا ظمہ صوبہ بلقیس مراد اور ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر نے بھی خطاب کیا
امیر صوبہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تمام اراکین کے کوشش تحریک کو تقویت دے گی، عنایت امین نے ارکان کو اپنے ذمہ داریوں کا تعین کرنے اور اسے ادا کرنے پر زور دیا جبکہ ناظمہ صوبہ بلقیس مراد نے کہا کہ اراکین کسی بھی جماعت کی جان ہوتے ہیں اور اراکین ہی تحریکوں کو مضبوط بنا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے تحریکیں کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں
ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر نے انفرادی اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بطور رکن ہمیں اسلام کے کم ازکم معیار پر پورا اترنا ہوگاتاکہ معاشرے پر بہترین انداز میں اثر انداز ہو سکیں،صحت کی تشخیص اور اپنے خاندان کے صحت کی حفاظت پر گفتگو کی گئی
پروگرام کے آخر میں نگران میڈیا سیل کلثوم وقار نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی، ملاکنڈ ڈویژن میں بدامنی کی صورتحال اور سود کیخلاف قرار داد پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کیا گیا۔