بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی باجوڑ کے رہنماؤں ملک بخت روان اور طارق خان کے قتل کی مذمت


اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے  پی پی پی باجوڑ کے رہنماوں ملک بخت روان اور طارق خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس معاملے پر ان کی جماعت قطاً خاموش نہیں بیٹھے گی

ایک بیان میں وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ  ملک بخت روان اور طارق خان کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بہیمانہ قتل پر پاکستان پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے  کہ قیادت سمیت پوری پارٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیںپی پی پی چیئرمین نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔