سٹیٹ بینک گوگل کو ادائیگی روکنے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، اسحاق ڈار


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان گوگل کو کی جانے والی بعض ادائیگیوں کوروکنے کے الزمات کو مسترد کرتا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گوگل کو بعض ادائیگیوں کو روکنے کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں گوگل کو کی جانے والی بعض ادائیگوں کے روکنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔