کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ،کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلومیں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور گرفتار کئے گئے دہشت گرد علاقے میں اغوائ ، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ یہ دہشت گرد بلوچستان میں انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔

سیکیورٹی اداریکوہلو بازار میں دھماکے کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھے، کارروائی کے دوران بھی یہ دہشت گرد کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے ۔۔۔