ون سٹیپ فار پاکستان کے زیر اہتمام اسلامی یونیورسٹی کے اشتراک سے “ڈاکٹر علامہ اقبال کے تصور کردہ قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کا اکیسویں صدی کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد(صباح نیوز)ون سٹیپ فار پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ آئی آر اینڈ پولیٹکس کے اشتراک سے “ڈاکٹر علامہ اقبال کے تصور کردہ قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کا اکیسویں صدی کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں لیفٹیننٹ جنرل ر سید اطہر علی سابق سیکرٹری دفاع، بریگیڈیئر ر خالد نذیر ستارہ جرات، عباس حیدر ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز، چوہدری ندیم روف سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، جمشید سلطان ڈپٹی کنٹرولر پی ٹی وی ورلڈ، ارسر احمد شاہین سی ای او(ایس ایم ای ڈی) اور خدیجہ وزیر  امن کی سفیر شامل-

اس خصوصی تقریب کا بنیادی مقصد قومی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کی کاوشوں اور اقبال کے آئیڈیالوجی سے ان کے تعلق کو اجاگر کرنا تھا۔ 21ویں صدی میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں ان کے کیریئر کے مواقع کے مسائل اور ان کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔(ون سٹیپ فار پاکستان) کی چیئرپرسن فاطمہ جی نے  اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں اس عظیم اور کامیاب تقریب کا انعقاد کیا۔