اسلام آباد(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری 31دسمبر کو ترازو کے نشان پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں ،جماعت اسلامی کی جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں ہم فرسودہ نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ آزمائے ہوئے مہروں کی بجائے اہل اور ایماندار قیادت کو آگے لائیں،
انھوں نے کہا اسلام آباد کے شہری بلخصوص نوجوان جو ملک کی آبادی کا 64فیصد ہیں، کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں، ملک دوراہے پر کھڑا ہے، قوم کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل سوہان سے اُمیدوار برائے چیئر مین گل روز خان کے انتخا بی دفتر کا افتتاح کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر اُمیدوار برائے وائس چیئر مین حاجی آصف انجم نے بھی خطاب کیا ،
ا س موقع پر کار کنان کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی ۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اسلام آباد کی تعمیر وتر قی کے لیے فعال، منظم اور متحرک کر دار ادا کیا جائے گا، وقت آ گیا ہے کہ ملک کو فرسودہ نظام اور اس کے محافظوں سے پرامن جمہوری جدوجہد کے ساتھ شکست دی جائے، انھوں نے کہااسلام آباد کی عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے اپنی اور شہر کی محرومیوں کا ازالہ کر سکتے ہیں ۔