اسلام آباد(صباح نیوز)امریکی سفارتخانے نے نئے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیراور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ساحر شمشاد مرزا کو مبارکبا د دی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کی منتخب سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ تجارت،سرمایہ کاری، صحت کی حفاظت،موسمیاتی تبدیلی،علاقائی سلامتی کے امور پر آگے بڑھیں گے۔
امریکی سفارتخانے نے نامزد نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارک باد دی۔