اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پرترکیہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ترکیہ کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور سی ای او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم شہبازشریف کو ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے دورے کی دعوت دی تھی، دورے کے دوران شہباز شریف اور صدر اردوان پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے، پی این ایس پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرا ہے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئے عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ترکیہ دوسرے گھر کی مانند ہے اور ترک بھائیوں اور بہنوں کی گرمجوشی اور اپنائیت متاثر کن ہے، تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی نمائندگی کرتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلی سطح کے تبادلے ہماری شراکت کی امتیازی خصوصیات ہیں۔